مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان شوبز کی سُپر اسٹار ماہرہ خان خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئیں۔
ماہرہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ کو اپنے بیٹے کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقوں کے سیر سپاٹے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ انہیں پہاڑوں سے ایک عجیب تعلق محسوس ہوتا ہے جیسے کے وہ ان سے بات کر رہے ہوں جیسے بتا رہے ہوں کہ آپ اتنے چھوٹے ہوتے ہوئے بھی کتنے دور تک جا سکتے ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ پہاڑوں میں سکون ہے اور انہیں دیکھ کر ایمان کا احساس ہوتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وقت کتنا سخت ہے جب تک آپ ان لوگوں سے گھرے رہیں گے جو آپ سے محبت کرتے ہیں، جن سے آپ محبت کرتے ہیں۔
ماہرہ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ گھڑ سواری کے دوران ایک خطرناک حادثے کا شکار ہونے والی تھیں تاہم وہاں موجود لوگوں نے بروقت مدد کر کے ان کی جان بچا لی جس پر وہ ان کی شکر گزار ہیں۔