بجٹ ،سرکاری ملازمین کیلئے گھاٹے کا سودا

 بجٹ ،سرکاری ملازمین کیلئے گھاٹے کا سودا
کیپشن: Govt employees
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین سے ٹیکس وصول کرنے کی تجاویز سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ میں  سرکاری ملازمین کی پنشن ، گریجویٹی فنڈز کی ادائیگی پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے ۔ سرکاری ملازمین کی ایل پی آر اور پنشن کی کمیوٹیشن پر بھی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کو خرچے کی واپسی پر چھوٹ ختم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

 5 لاکھ سے زائد پراویڈنٹ فنڈ پر مارک اپ 10 فیصد ٹیکس کی تجویز ہے جبکہ میڈیکل اخراجات واپسی پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ بحریہ سے منسلک ملازمین کی تنخواہوں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز اور  اخباری ملازمین کے سفری الاؤنسز ، مفت خوراک اور دوسری اشیاء کی فراہمی پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے تنخواہ دار طبقے پر 150 ارب روپے کا انکم ٹیکس لگانے کے آئی ایم ایف کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ 2021 میں عوام کی جیبوں سے پیسہ نکال کر مخصوص سرمایہ داروں کو ایمنسٹی دی گئی ہے۔

 پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ  غریب کی معاشی کمر توڑنے کے لئے عمران حکومت نے پنشن اور پروویڈنٹ فنڈز تک پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کی تیاری کرلی۔ملکی تاریخ کی کرپٹ حکومت نے زیادہ ٹیکس لگا کرعوام کی جیبوں پر اربوں روپے کے ڈاکے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer