ایم کیو ایم کی انتخابی عمل سےعلیحدگی،راناثنااللہ کااہم بیان آگیا

Rana Sanaullah
کیپشن: Rana Sanaullah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا انتخابی عمل سے علیحدہ ہونا جسٹیفائیڈ ہے، افسوس کہ کراچی کی بڑی پارٹی اس عمل سے علیحدہ ہوئی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ حلقہ بندیوں کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی تھی، الیکشن کمیشن پہلے بھی حلقہ بندیوں پر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-15/news-1673755657-3075.jpg

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے جو موقف دیا ہے وہ سراہنے کے قابل ہے، ایم کیو ایم کے علحیدہ ہونے سے بلدیاتی الیکشن کی ساکھ متاثر ہوگی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-15/news-1673755666-5283.jpg

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے آج کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔