ضمیر اور ووٹ جیسے تقدس الفاظ نواز شریف کے منہ سے نہیں جچتے: طاہر القادری

ضمیر اور ووٹ جیسے تقدس الفاظ نواز شریف کے منہ سے نہیں جچتے: طاہر القادری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ عدلیہ اور معزز ججز کے بارے میں نواز شریف کی حد سے متجاوزہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عوامی تحریک کے وکلاء سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمیر اور ووٹ جیسے  تقدس الفاظ نواز شریف کے منہ سے نہیں جچتے، چھانگا مانگا کے جنگلوں میں کس ووٹ اور مینڈیٹ کے تقدس کی حفاظت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قاتل اور کرپٹ اشرافیہ کو کڑی سزائیں نہ ملیں تو پھر ملک کا اللہ حافظ ہے۔

سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے منصوبہ ساز نواز شریف ایک بار پھرعدلیہ پر حملے کی پلاننگ کررہے ہیں۔ نیوز لیکس سکینڈل اور ختم نبوت کے قانون پر حملہ کی تحقیقاتی رپورٹس پبلک کی جائیں۔ انکا مزید کہنا تھاکہ نواز شریف غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر قومی اداروں کے خلاف مہم جوئی کر رہے ہیں۔ نواز شریف کو لوٹ مار اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی قتل وغارت گری کا حساب دینا ہوگا۔