ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

rain in lahore
کیپشن: rain in lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حسن خالد)دوسرا رمضان المبارک شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش،بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔
ویسے تو رات کو ہی آسمان پر بادل چھائے رہے لیکن صبح ہوتے ہیں کالے سیاہ بادل آسمان پر چھا گئے اور بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق صدر کینٹ،دھرمپورہ،مغلپورہ،فیروزپور روڈ،رکوٹ لکھپت گرین ٹاﺅن، ٹاﺅن شپ ،گلبرگ ،جیل روڈ مال روڈ،اقبال ٹاﺅن،جوہر ٹاﺅن،لبرٹی،گڑھی شاہو سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق،بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہے گا اور درجہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
واضح رہے ایک روز قبل پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں اور آندھی کے پیش گوئی کردی تھی۔ ڈپٹی کمشنر نےلاہور سمیت مختلف اضلاع کے ڈی سیز کو الرٹ جاری کردیا تھا۔