لالی وڈ فلم ”تلاش“ سینما گھروں کی زینت بننے کیلئے تیار

لالی وڈ فلم ”تلاش“ سینما گھروں کی زینت بننے کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) لالی وڈ کی نئی فلم ” تلاش“ کو عام نمائش کیلئے سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا، پندرہ نومبر کو ملک بھر کے سنیماؤں کی زینت بنے گی۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی فریش سٹار کاسٹ اور منفرد موضوع کی حامل نئی فلم ” تلاش“ کو عام نمائش کیلئے سنسر سرٹیفیکیٹ جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد فلم رواں جمعہ  لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت سرکٹ کے تمام سنیماؤں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم کو پنجاب، سندھ اور وفاقی سنسر بورڈ نے بغیر کسی اعتراض کے نمائش کی اجازت دی ہے۔

ڈائریکٹر ذیشان خان کی ہدایت میں بنی ” تلاش“ کی سٹار کاسٹ میں احمد زیب، فاریہ حسن، نعمان سمی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں جبکہ سینئر فنکار مصطفٰی قریشی اور ورسٹائل فنکار سلیم معراج نے منفرد کرداروں میں جلوہ گر ہوکر فلم کی رونق کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔

فلم کی کہانی میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹر دوستوں کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے جنہیں اندرون سندھ حیرت انگیز واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم میں سندھ کی خوبصورت ثقافت اور موسیقی کی بہترین انداز میں عکاسی کی گئی ہے۔ فلمی حلقوں کے مطابق فریش سٹار کاسٹ کی بہترین آن سکرین کیمسٹری اور مضبوط کہانی کے علاوہ تلاش میں بے شمار خوبیاں موجود ہیں جو دیکھنے والوں کو تفریح فراہم کرنے میں کامیاب رہیں گی۔