سٹی42: بلوچستان میں انڈیا کے پراکسی دہشتگردوں کا پاکستان کے سرگرم حامی سیاستدان بم حملہ رپورٹ ہوا ہے۔ اس حملے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی ابتدائی اطلاعات ہیں۔ سیاستدان اس حملہ میں مھفوظ ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے علی مدد جتک پاکستان کے انڈیا کی بدترین جارحیت کو بری طرح ناکام بنانے اور پاکستان کی عظیم فتح پر تشکر کی ریلی کی قیادت کر رہے تھے۔ اس ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن بڑی تعداد مین شریک تھے۔ دسمن کے پراکسی نے اچانک وار کیا اور ریلی پر زیادہ طاقت کا ہینڈ گرینیڈ اچھال دیا۔ اس بم حملے سے کم از کم ایک کارکن شہید ہو گیا ہے اور کم از کم 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق علی مدد جتک یوم تشکر کی ریلی کے ہمراہ جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں تھے کہ اس دوران کوئٹہ کے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے اُن کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد تمام زخمیوں کو ریسکیو کر کے طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے تصدیق کی کہ علی مدد جتک حملے میں محفوظ رہے جبکہ وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔
بلوچستان حکومت نے علی مدد جتک کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
بم حملہ پر اپ ڈیٹ
پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کی خوشی میں ہاکی گراؤنڈ میں جشن فتح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شرکت کے لیے علی مدد جتک ریلی کی صورت میں آرہے تھے۔
دھماکےکے بعد ہاکی گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
سریاب روڈ پر پیپلز پارٹی کے رہنما علی مدد جتک کی ریلی پر دستی بم حملے مین زخمی ہونے والا ایک معصوم کارکن شہید ہو گیا۔
دستی بم حملے میں11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
محکمہ صحت کے کوارڈینیٹر وسیم بیگ نے بتایا ہے کہ تمام زخمی ٹراما سینٹر کوئٹہ میں زیر علاج ہیں۔
منیر مینگل روڈ دھماکے کے 11 زخمی سول ہسپتال شعبہ حادثات و ٹراما سینٹر لاے گئے۔ شعبہ حادثات میں زخمیوں کو ابتداٸی طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید علاج کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا جبکہ ایک زخمی دوران علاج شہادت پاگیا۔
منیر مینگل روڈ دھماکے کے زخمی افراد کے نام
1.نامعلوم
2.قربان علی ولد رحیم علی
3.عبدالرزاق ولد خداے بخش
4.محمد عاصم ولد محمد اسماعیل
5.محمد عمر ولد داد محمد
6.عبدالمنان ولد عبدالغفار
7.سید نقیب اللہ ولد سید عبدالمنان
8.عمران ولد سکندر
9.محمد ساجد ولد نعمت
10.مہر اللہ
منیر مینگل روڈ دھماکہ میں شہید کا نام
1.محبوب علی کرد ولد محمد اکرم