تحریک انصاف کےاحتجاج میں پیسوں کا لالچ دیکر توڑ پھوڑ کرائی گئی،افغان باشندوں کا انکشاف 

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج میں شامل تین افغانی باشندوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پیسے دیکر ان سے توڑ پھوڑ کروائی گئی۔

 ااحتجاج میں توڑ پھوڑ کرنے والے ایک نوجوان نے بتایا کہ میرا نام عصمت اللہ ہے اور میرے والد کا نام شاہ ولی ہے،میں افغانستان مزار شریف کا رہنے والاہوں،اور پشاور کے علاقے لطیف آباد میں رہتا ہوں،عمران خان کی گرفتاری کے بعد  ہمارے علاقےکے ایم پی اے آصف علی خان نے مجھے پیسے دیے اور کہا جا کر توڑ پھوڑ کرو ،میں فردوس گیا اورتوڑ پھوڑ کی لیکن واپسی پر پولیس نے مجھے گرفتار کر لیا۔میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں اور معافی چاہتا ہوں۔پھر کبھی ایسا نہیں کروں گا میرا تحریک انصاف سے کو ناطہ نہیں ہو گا۔

ایک اور افغانی باشندے نے بتایا کہ اس کا نام عباس جبکہ اس کے والد کا نام شہباز ہے،تعلق افغانسان سے ہے عمران خان گرفتار ہوئے  تو پشاور کے علاقے تھکال کے ایم پی اے نے پیسے دیے اور کہا میں احتجاج میں شریک ہو کر توڑ پھوڑ کروں،میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں۔

 عمیر  نامی افغان باشندے کے مطابق اس کے والد کا نام عمر خیل ہے،تعلق کابل ،افغانستان سے ہے،پشاور تھکال پال میں رہتا ہوں،عمران خان  گرفتار ہوءے تو علاقے کے ایم پی اے  فدا نے پیسے دیے کہ  احتجاج میں شریک ہو کر توڑ پھوڑ کروں،میں اپنی غلطی  پر شرمندہ ہوں اور معافی مانگتا ہوں۔