ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے مالی 19-2018 کا بجٹ پیش کردیا

پنجاب حکومت نے مالی 19-2018 کا بجٹ پیش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: پنجاب کا رواں مالی سال19-2018 کےضمنی بجٹ اورنظرثانی شدہ تخمینہ جات کی منظوری دے دی گئی، پنجاب کا 85 ارب 40 کروڑ کا ضمنی بجٹ منظورکرلیا گیا۔ ضمنی بجٹ کی سمری کی کاپی سٹی فورٹی ٹونےحاصل کرلی۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق پنجاب کا 85 ارب 40 کروڑ کا ضمنی بجٹ اورنظرثانی شدہ تخمینہ جات منظور ہوگیا ہے۔ جبکہ موجودہ ضمنی میں شعبہ تعلیم کے لیے انیس ارب اٹھاسی کروڑ اور صحت کے لیےسترہ ارب سولہ کرو ڑ کے ضمنی اخراجات ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، لیسکو نے بڑا فیصلہ کرلیا

علاوہ ازیں پولیس کے لیے پانچ ارب ساٹھ کروڑ کے اضافی اخراجات ہوئے جبکہ شاہرات اور پلوں پر انیس ارب دس کروڑ کے اضافی اخراجات ہوئے۔ صوبائی ایکسائز میں بارہ کروڑ چونسٹھ لاکھ اور جنگلات کے پانچ کروڑ تریسٹھ لاکھ کے اضافی اخراجات ہوئے ہیں۔

 دوسری جانب حصول انصاف کے لیے 82 کروڑ 27 لاکھ جبکہ جیل خانہ جات کے لیے پانچ کروڑ پچیس لاکھ کا ضمنی بجٹ منظورکروایاگیاہے۔ زراعت پر چھتر کروڑ ماہی پروری پر سات کروڑ پینسٹھ لاکھ اور صنعت کے لیے پچھتر کروڑ اٹھاسی لاکھ کا اضافی بجٹ اورسول ڈیفنس پر تین کروڑ کے اضافی اخراجات کر دیےگئے۔

پڑھنا مت بھولئے:  پی آئی اے جہازوں پر جھنڈے کی جگہ مارخور کی تصویر ، چیف جسٹس پاکستان کا بڑا فیصلہ

جبکہ زرعی اجناس اور چینی کی خریداری پر اٹھارہ کروڑ اٹھانوے لاکھ جکہ آبپاشی دو ارب چوراسی کروڑ کی منظور ی مانگی گئے۔ دوہزار سترہ اٹھارہ میں ترقیاتی بجٹ چھ سو پینتیس ارب رکھا گیا تھا، نظر ثانی بجٹ پانچ سو چھہتر ارب خرچ ہوا، جس میں اورنج لائن منصوبہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی دیکھیں: