ویب ڈیسک: راولپنڈی میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن برانچ کی جانب سے ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔
اسی سلسلے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سرکل نے راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں کارروائی کرتے ہوئے آواری ہوٹل کو سیل کردیا۔
خیال رہے کہ آواری ہوٹل 1 کروڑ سے زائد کا نادہندہ ہے۔
مذکورہ کارروائی کرنے والی ٹیکس کولیکشن ٹیم کی سربراہی ایکسائز آفیسر کلثوم زہرہ کررہی تھیں۔
ہوٹل کو سیل کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔