پنجاب کے حکمرانوں کو استعفوں کے لئے مجبور کریں گے: قمر زمان کائرہ

پنجاب کے حکمرانوں کو استعفوں کے لئے مجبور کریں گے: قمر زمان کائرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا):حکومت کی مخالفت میں "سبھی "ایک ہو گئے، سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سترہ جنوری کو ایک سٹیج پر نظر آئیں گے، قمر زمان کائرہ کہتے ہیں فی الحال ایک دن کے احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو  تبدیل بھی ہو سکتا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل کے شہداء کی فیمیلیز کو انصاف دلوانے کے لئے مال روڈ پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ اسی تناظر میں پیپلز پارٹی کی ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں اہم میٹنگ ہوئی۔ جس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ احتجاج میں پیپلز پارٹی بھر پور شرکت کرے گی۔ فی الحال ایک دن کے احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے جو طویل بھی ہو سکتا ہے۔

پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو انصاف دلانے کی جدوجہد میں طاہرالقادری کسیاتھ ہیں۔ پنجاب کے حکمرانوں کو استعفوں کے لئے مجبورکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقرنجفی رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کو سزا دی جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منیر نے سانحہ قصور پر پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب رات کے اندھیرےمیں درندگی کا شکار ہونے والی زینب کے گھر گئے کیونکہ دن میں عوام کا سامنے نہیں کر سکتے۔

مزید دیکھئے: