لاہوریئے تیار ہوجائیں، گاڑیوں پر لگیں گی اب عالمی معیار کی نمبر پلیٹس

لاہوریئے تیار ہوجائیں، گاڑیوں پر لگیں گی اب عالمی معیار کی نمبر پلیٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) موجودہ نمبر پلیٹس کی متبادل یونیورسل نمبرپلیٹس کیلئے چاروں کمپنیوں کی پلیٹس جرمن لیبارٹری نے پاس کرکے نتائج ڈی جی ایکسائز کو بھجوادیے۔

سیف سٹی کی جانب سے ای چالاننگ کے لیے کیمروں سے بہتر نتائج کیلئے محکمہ ایکسائز کو نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کا کہا تھا جس پر پچھلے ایک سال سے کام جاری ہے۔ اسی حوالے سے چار ماہ قبل محکمہ ایکسائز نے پری کوالیفائی کرنے والی 4 کمپنیوں کی پلیٹس جرمن لیبارٹری بھجوائی تھیں جہاں پر آئی ایس او سرٹیفائیڈ عالمی لیبارٹری ایم پی اے ہنورنگ نے نو مختلف ٹیسٹ کیے۔

جس میں پلیٹ پر موسم کے اثرات، مضبوطی رنگ، دھوپ کے اثرات سمیت مختلف ٹیسٹ کئے گئے اور پاس ہونے پر چاروں کمپنیوں جس میں انباکس، ایس آئی گلوبل، میگا پلس، کمپیوٹر مارکیٹنگ کمپنی کے پاسنگ کے سرٹیفکیٹ ڈی جی آفس بھجوادیے ہیں۔ فنانشل بڈ میں کم ریٹ دینے والی کمپنی کو کنٹریکٹ دیا جائے گا۔

یونیورسل نمبر پلیٹ میں سائز بڑا دس سینٹی میٹر اور موٹرسائیکل کا 5 سینٹی میٹر بڑا کیا جائے گا۔ نمبر پلیٹس سے سال ختم کرکے صرف تین حروف اور تین نمبر پر مشتمل پلیٹ متعارف کرائی جائے گی جبکہ سرکاری گاڑیوں کے سبز رنگ کے نمبرز ہٹاکر صرف سبز رنگ کی پٹی لگے گی۔