عوام کیلئے بری خبر، کوکنگ آئل کی قیمت میں 9 روپے اضافہ

Cooking Oil Price Hike
کیپشن: Cooking Oil
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: مہنگائی کے آفٹر شاکس جاری، درجہ اول کوکنگ آئل کی قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ، کوکنگ آئل کی قیمت 409 روپے سے بڑھ کر 418 روپے کلو ہوگئی۔  پیٹی کے ریٹ میں بھی 45 روپے کا اضافہ، آئل کی پیٹی کا ریٹ 2 ہزار 90 روپے ہوگیا، مہنگائی سےپریشان شہریوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے وارمسلسل جاری ہیں، درجہ اول آئل کی قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔ درجہ اول آئل کی قیمت 409 روپے سے بڑھ کر 418 روپے کلو ہوگئی۔ درجہ اول آئل کی پیٹی کا ریٹ بھی 45 روپے بڑھ گیا۔ درجہ اول آئل کی پانچ کلو کی پیٹی 2045 سے بڑھ کر 2090 روپے کی ہوگئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی پرمہنگائی کیے جارہی ہے۔
مہنگائی سےپریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ مزیدمہنگائی ہوئی تو دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوجائے گا۔ رواں سال اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے جہاں شہریوں کیلئے گھر کا خرچ دگنا ہوگیا ہے، وہیں ان کیلئے بچوں کا پیٹ پالنا بھی مشکل ہوچکا ہے۔