سٹی42: پی ایس ایل سیزن 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ کے 244 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کی کوشش مین پشاور زلمی کی تیم ابتدا ہی میں شدید مشکلات میں گھر گئی۔
چار اوورز مین زلمی کی تین بہترین وکٹیں گر گئیں۔ پہلے اوپنر بابر اعظم، پھر مشیل اوون اور ان کے بعد اوپنر صائم ایوب آؤٹ ہو کر پویلین چلے گئے۔ 4 اوورز مین زلمی 27 رنز بنا سکے ہیں۔ اب ان کا ریکوائرڈ رن ریٹ 13.7 ہے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن 10 کے پانچویں میچ مین اسلام آباد یونائٹڈ نے پہلے کھیل کر 20 اوورز میں 243 رنز بنائے تھے۔
پشاور زلمی کے کیپٹن بابر اعظم آئی یو کے 244 رنز کے تعاقب میں دوسرے ہی اوور مین سلپ میں کیچ پکڑا گئے۔ بابر اعظم نے 11 رنز بنائے۔ بابر کے جانے کے بعد تیسرے اوور میں ون ڈاؤن بیتر مشیل اوون بھی آؤٹ ہو گئے۔
دو وکٹین گنوانے کے بعد پشاور زلمی کی تیسری وکٹ چوتھے اوور میں گری جب صائم ایوب 6 رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے۔
اب ٹو ڈاؤن آنے والے بیٹر محمد حارث اور ٹوم کوہلر کیڈمور وکت پر ہیں۔
حارث نے 10 گیندوں سے 15 رنز بنائے ہیں اور کیڈمور نے 2 رنز بنائے ہیں۔