ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: ایک ہی خاندان کی 2 خواتین نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی  

لاہور: ایک ہی خاندان کی 2 خواتین نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کی حدود تھانہ فیکڑی ایریا میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین کی مبینہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق متوفی خواتین نے گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی جبکہ دونوں خواتین کا رشتہ ممانی اور بھانجی کا ہے۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں خواتین نے زہریلی گولیاں کھائیں جنہیں بے ہوشی کی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 30 سالہ صوبیہ اور سمیرا دم توڑ گئیں۔

 پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیے تاہم متاثرہ خاندان نے پولیس کارروائی کروانے سے انکار کردیا جس کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔