(ویب ڈیسک)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ نے اپنی گہری کوریو گرافر فرح خان کیساتھ ڈانس کی ویڈیو بنائی، ویڈیو کو فرح خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔
تفصیلات کےمطابق بھارت کی معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور کوریو گرافر فرح خان بہت گہری سہیلیاں ہیں،ان کی دوستی کی مثالیں بھی موجو د ہیں،کوریو گرافر فرح خان کے ساتھ ثانیہ مرزا کے دلکش لک کے ساتھ بالی ووڈ کے مشہور گانے تم تو ٹھہرے پر دیسی کی ویڈیو سامنےآئی ہے۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور کوریو گرافر فرح خان سٹیپ ڈانس کررہی ہیں،اس ویڈیو کو فرح خان نے اپنے آفیشل اکائونٹ سے شیئر کیا،اس ویڈیو پر سو شل میڈیا صا رفین اپنے اپنے اندا ز سے تبصرے کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram