فضائی آلودگی کے اعتبار سے ملک بھر میں لاہورپہلے نمبر پر آگیا

فضائی آلودگی کے اعتبار سے ملک بھر میں لاہورپہلے نمبر پر آگیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)شہر میں فضائی آلودگی ایک بار پھر بڑھنے لگی،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح285ریکارڈکی گئی۔

دنیا میں لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر  جبکہ فضائی آلودگی کے اعتبار سے ملک میں لاہورپہلے نمبر پر آگیا۔
یو ایس قونصلیٹ 389، فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح355،فدا حسین 325 جبکہ مال روڈ پرآلودگی کی شرح304ریکارڈ کی گئی۔
شہرمیں خنکی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،شہرکاموجوددرجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،کم سےکم درجہ حرارت13ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت26ڈگری تک جاسکتاہے۔شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 56فیصد ریکارڈ کیا گیا۔