ملک موبائل  ٹیسٹنگ لیبز کی شہر کے داخلی خارجی راستوں پر ناکہ بندی

ملک موبائل  ٹیسٹنگ لیبز کی شہر کے داخلی خارجی راستوں پر ناکہ بندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وحدت روڈ (عمران یونس)پی ایف اے کی موبائل ٹیسٹنگ لیبز مضر صحت دودھ کیخلاف متحرک، داخلی، خارجی راستوں پر213دودھ بردار گاڑیوں پر لدے ایک لاکھ لٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ،  مضر صحت ہونے پر 26 ہزار 564 لیٹرتلف کر دیا گیا،  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملک موبائل ٹیسٹنگ لیبز کی شہر کے تمام داخلی راستوں پر ناکہ بندی کے ذریعے دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

  جمعہ کے روز  213دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر 26 ہزار564 لٹر دودھ تلف کر دیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے تمام ناکوں کا دورہ کیا اور ملاوٹی دودھ لانے والوں کی سخت سرزنش اور ناقص دودھ تلف کیا۔

 

بابوصابو انٹر چینج پر 33، بھوبتیاں چوک 32، گجومتہ43، راوی پل 27، سگیاں پُل46، ٹھوکر نیازبیگ32 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔213 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود ایک لاکھ 10ہزار 344 لٹردودھ کی چیکنگ کی گئی۔

 

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ضائع  کیے گئے دودھ کی فیٹس، ایل آر انتہائی کم، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ دودھ کی مقدار میں اضافے کے لیے آلودہ پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔

 

 ملاوٹی اور ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ عرفان میمن نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ملک موبائل ٹیسٹنگ لیبزجدید لیکٹو سکین مشینوں سے آراستہ ہیں۔ موبائل لیبز ملک فیٹس، ایس این ایف، نمکیات، پروٹین، ایل آر، دودھ کی مقدار اور گاڑھے پن کو بڑھانے والے اجزاء کی شناخت جیسے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

تمام داخلی و خارجی راستوں پرملک موبائل ٹیسٹنگ لیبزشہر میں آنے والے دودھ کی مسلسل نگرانی کریں گی۔ شہر سے آغاز کیے گئے ملک موبائل ٹیسٹنگ لیبز کے پائلٹ پراجیکٹ کو جلد صوبہ بھرکے تمام اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔ ملک موبائل ٹیسٹنگ لیبزسے دودھ جیسی بنیادی خوراک میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کے مکمل خاتمے میں مدد ملے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer