مانیٹرنگ ڈیسک: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔
فنڈز پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے لیے منظور کیے گئے ہیں، پروگرام کے تحت فنڈز پنجاب میں فیملی پلاننگ سروسز کی بہتری کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کا قرض پروگرام منظور کرتے ہوئے اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدے کی منظوری دی تھی۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے حکام کی مدد کے لیے پاکستان کے لیے دو ارب 25 کروڑ ایس ڈی آر (تقریباً 3 ارب ڈالر، یا 111 فیصد کوٹے) کیلئے 9 ماہ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کی منظوری دی۔
معاہدے کی منظوری کے بعد پاکستان کو تین ارب ڈالر کی پہلی قسط 1.2 ارب ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بقیہ فنڈز دو اقساط میں جاری کیے جائیں گے، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو اگلے 9 ماہ میں 3 ارب ڈالرز ملیں گے۔