(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز کاہدف دیا تھا جو لاہور قلندرز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرتے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہورقلندرز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوشکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز کاہدف دیا تھا جو لاہور قلندرز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا. لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے 42 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی تھی۔آج ہونے والے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔
پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو سرفہرست ملتان سلطان ہے جس کے 12 پوائنٹس ہیں۔ 10 پوائنٹس کے ساتھ لاہور دوسرے،اسلام آباد یونائیٹڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی 6 پوائنٹس ہیں اور چوتھے، 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچواں نمبر پشاور زلمی ہے۔پوائنٹس ٹیبل کےآخر میں کراچی کنگز ہے جس نے ابھی تک کوئی بھی میچ نہیں جیتا۔