کوویڈ 19 کی نئی قسم ابھرنے سے عالمی کیسز میں 80 فیصد اضافہ

Covid19, WHO warning about new strains, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

\ویب ڈیسک:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران دنیا بھر میں کوویڈ 19 کے کیسز کی تعداد میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے مئی میں کہا تھا کہ کووڈ 19 کی وبا اب عالمی طبی ایمرجنسی نہیں رہی، مگر ساتھ میں خبردار کیا تھا کہ وائرس تاحال خود کو تبدیل کر رہا ہے، جس کے باعث اس کی لہریں دیکھنے میں آ سکتی ہیں۔عالمی ادارے نے کہا کہ 10 جولائی سے 6 اگست کے دوران دنیا بھر میں کوویڈ کے لگ بھگ 15 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ کیسز اور اموات کی تعداد حقیقی اعداد و شمار کی عکاسی نہیں کرتی کیونکہ زیادہ تر ممالک میں اب کوویڈ ٹیسٹنگ کم کی جا رہی ہے۔

 ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ زیادہ تر نئے کیسز مغربی بحر الکاہل کے خطے میں دیکھنے میں آئے جہاں بیماری کی شرح میں 137 فیصد اضافہ ہوا،امریکا، برطانیہ، فرانس اور جاپان سمیت متعدد ممالک میں حالیہ ہفتوں کے دوران کوویڈ کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

 اس سے قبل 9 اگست کو ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کی قسم اومیکرون کی ذیلی قسم ای جی 5 کے بارے میں کہا تھا کہ اس پر نظر رکھی جا رہی ہے کیونکہ وہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

 ڈبلیو ایچ او کے مطابق وسط جولائی میں رپورٹ کیے گئے 17 فیصد سے زیادہ کیسز ای جی 5 کا نتیجہ تھے،یہ نئی قسم بظاہر دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ بیماری کے خلاف حاصل قوت مدافعت کے خلاف بھی مزاحمت کر سکتی ہے۔