ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

Firing
کیپشن: Firing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) بھاٹی گیٹ کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا.

پولیس کے مطابق دو ڈاکو شہری مبشر سے واردات کے بعد فرار ہورہے تھے جنہیں پولیس کانسٹیبل رمضان نے روکنے کی کوشش کی۔ اسی دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی, جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا,جسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔

اطلاع ملنے پر سی سی پی او غلام محمود ڈوگر سمیت دیگر پولیس افسران موقع پر پہنچے،شہید کانسٹیبل کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد مردہ خانے منتقل کردی گئی  ہے۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی,رمضان شکرگڑھ کا رہائشی اور تھانہ داتا دربار میں تعینات تھا۔

شہر میں ڈاکو راج ، کاہنہ کے علاقے میں ایک ہی رات میں ڈاکوؤں نے 12 گھروں کا صفایا کردیا ، ڈاکوؤں نے لاکھوں نقدی اور زیورات لوٹ لیے , پولیس نے بارہ وارداتوں میں سے ابھی تک تین مقدمات درج کیے ہیں , متاثرہ شہری ملک فاروق کا کہنا تھا کہ چار ڈاکو گھر کی چھت سے اندر داخل ہوئے اور گھر سے تین لاکھ سے زائد نقدی اور گیارہ تولے زیوارات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

مکینوں کا مطالبہ ہے کہ علاقے میں پولیس پٹرولنگ کا نظام بہتر کیا جائے ، اور ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹا ہوا مال برآمد کروایا جائے ۔

Sughra Afzal

Content Writer