فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کب محفوظ ہوگا ؟ اہم خبر

عمران خان، اکبر ایس بابر
کیپشن: Imran Khan, Akbar S Babar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف  کی فارن فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر  نے دعویٰ کیا ہے کہ اسی مہینے اس کیس کا فیصلہ محفوظ ہوجائے گا۔

الیکشن کمیشن کے باہر اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  11 اکاؤنٹ میں سے دو اکاؤنٹ کے دستاویزی ثبوت آگئے ہیں، دسمبر 2012 میں تحریک انصاف یہ اکاؤنٹ آپریٹ کررہی تھی، تحریک انصاف نے سراسر جھوٹ بولا، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی نے حتمی دلائل کی ابتدا کی ہے، پی ٹی آئی نے اپنے دلائل کو اگلی پیشی میں دینے کی درخواست کی، امید ہے 19 اپریل کو وہ اپنے دلائل مکمل کرلیں گے۔

درخواست گزار اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو 100 سال بھی دے دیں تو کامیاب نہیں ہوسکتا، پاکستانی معاشرے کے لئے اس سے زیادہ تباہ کن شخص کون ہوسکتا ہے، ہم پاکستان کے لئے لڑ رہے ہیں، عمران خان پاکستان سے لڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سینٹرل فنانس بورڈ نے چار ملازمین کو پیسے جمع کرنے کا کہا، چار خفیہ اکاؤنٹ میں ہنڈی اور دیگر ذرائع سے پیسہ آیا، ملازمین کے ذاتی اکاؤنٹ میں پیسہ آیا پھر اس کو چیک کے ذریعے نکالا گیا۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ ایف آئی اے پی ٹی آئی کے خفیہ اکاؤنٹ کی تحقیقات کرے، ملازمین کے اکاؤنٹ کو ڈونیشن کے لئے استعمال کیا گیا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor