’’ کسی کو نوکری سے فارغ کرنے کے سخت خلاف ہوں‘‘

’’ کسی کو نوکری سے فارغ کرنے کے سخت خلاف ہوں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میں کسی کو نوکری سے فارغ کرنے کے سخت خلاف ہوں، ہم روزگار دینے کے حامی ہیں چھیننے کے نہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ڈاکٹرز گرینڈ ہیلتھ الائنس کے وفد نے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ہیلتھ ڈاکٹر محمد افضل کی سربراہی میں ملاقات کی، وفد میں جی ایچ اے، پی ایم اے، وائےڈی اے، وائےاین اے، پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسنگ سٹاف کےنمائندے شامل تھے۔

 وفد میں چیئرمین جی ایچ اے سلیمان حسیب چودھری، پروفیسرڈاکٹرمسعود ہراج، ڈاکٹرمنیرصدیقی صدرپی ایم اے، ڈاکٹرذوالقرنین، ڈاکٹرقاسم اعوان، ڈاکٹرعدنان، ڈاکٹرارشد، ڈاکٹرعماریوسف، ڈاکٹر عمران، ڈاکٹرآفتاب، ڈاکٹرمرتضی بلوچ، روزینہ، شمشاد نیازی، افضل، ملک منیر احمد اور راناپرویزسمیت دیگرشامل تھے۔

 وفد نے سپیکرکو 3مطالبات پیش کئے جن کے مطابق بورڈآف گورنرمیں تبدیلی کرکے اہل افراد کوشامل کیا جائے، ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف کو رولز کے مطابق مستقل ملازمت دی جائے اور ہسپتالوں میں بیڈ، کمرے اورسٹاف فراہم کیا جائے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میں کسی کونوکری سے فارغ کرنے کے سخت خلاف ہوں، ہم روزگاردینے کے حامی ہیں چھیننے کے نہیں، لہٰذا آپ اپنی ہڑتال کو ختم کر دیں۔

 انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات حکومت کے سامنے پیش کئے جائیں گےاور ان کو منظورکرانے کیلئے پوری کوشش کروں گا۔

Shazia Bashir

Content Writer