وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈکردیا

Federal government,Tausha khana record,Uploaded,Government website,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردیا،وفاقی حکومت نے کابینہ ڈویژن کی سرکاری ویب سائٹ پر ریکارڈ اپلوڈ کیا۔

توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا 466 صفحات پر مشتمل ریکارڈ اپلوڈ کیا گیا،توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور،سابق وزرااعظم،وفاقی وزرا اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں،سابق صدر مملکت صدر پرویز مشرف، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے نام شامل ہیں، اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر اعظم عمران خان کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی اپلوڈکیا گیاہے،ویب سائٹ پرموجودہ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر عارف علوی کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی اپلوڈ کیا گیا۔

 واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو سال 2018 میں قیمتی تحائف موصول ہوئے ، ستمبر 2018 میں عمران خان کو 10 کروڑ 9 لاکھ روپے کے قیمتی تحائف موصول ہوئے، ان تحائف میں 8 کڑور پچاس لاکھ کی گھڑی بھی شامل ہے ، جو 18 کراٹ سونے کی بنی تھی۔ عمران خان نے ان تحائف کے 2 کروڑ 1لاکھ 78 ہزار روپے توشہ خانہ میں جمع کروا کر تحائف رکھ لئے۔

1 ستمبر 2018 کو سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی 73 لاکھ روپے مالیت کے تحائف موصول ہوئے، شاہ محمود قریشی نے تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دئیے۔
دسمبر 2018  میں صدر عارف علوی کو 1 کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی ، ایک قرآن پاک اور دیگر تحائف ملے ، صدر عارف علوی نے قرآن پاک رکھ لیا اور دیگر تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دئیے۔