ٹیکس چوری روکنے کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں انٹیلی جنس یونٹ قائم

 ٹیکس چوری روکنے کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں انٹیلی جنس یونٹ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

موج دریا روڈ (رضوان نقوی) سروسز پر عائد سیلز ٹیکس فراڈ اور ٹیکس چوری روکنے کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں انٹیلی جنس یونٹ قائم کر دیا گیا, پنجاب ریونیو اتھارٹی کا انٹیلی جنس یونٹ ٹیکس گزاروں کے ساتھ محکمہ کے افسران اور عملہ کی بھی مانیٹرنگ کرے گا.

تفصیلات کےمطابق سروسز پر عائد سیلز ٹیکس فراڈ اور ٹیکس چوری روکنے کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں انٹیلی جنس یونٹ قائم کردیا گیا، پنجاب ریونیو اتھارٹی کا انٹیلی جنس یونٹ ریسٹورنٹس،  کوریئر، بیوٹی سیلونز، فٹنس جمز، سکیورٹی ایجنسیز، موٹر ڈیلرز، ٹریول ایجنسیز، ہائوسنگ سکیموں سمیت پی آراے کے دائرہ کار میں آنے والے تمام سروس پرووائیڈرز کی تھرڈ پارٹی معلومات اکٹھی کرے گا۔

  انٹیلی جنس یونٹ ٹیکس گزاروں کے ساتھ پی آراے کے افسروں و عملہ کی بھی مانیٹرنگ کرے گا، پی آراے کا انٹیلی جنس یونٹ تھرڈ پارٹی انفارمیشن کی بنیاد پر ڈیٹا بنک بھی تشکیل دے گا، پی آر اے کے ممبر پالیسی ڈاکٹر جاوید اقبال شیخ کو انٹیلی جنس یونٹ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

  پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عرفان حیدر اور کاشف یونس انٹیلی جینس یونٹ کے ممبر ہونگے، انٹیلی جنس یونٹ ٹیکس دائرہ کار بڑھانے اور اتھارٹی میں شفافیت برقرار رکھنے کیلئے کام کرے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer