ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھروں میں کام کرنیوالی خاتون پر 7 افراد کا اغوا کے بعد تشدد

 گھروں میں کام کرنیوالی خاتون پر 7 افراد کا اغوا کے بعد تشدد
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق : چوری کا الزام لگا کر پولیس کے حوالے کردیا۔تھانہ گارڈن ٹاؤن پولیس نے 2روز تھانے میں بند رکھا۔متاثرہ خاتون انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئی۔
 ایڈیشنل سیشن جج مدثر عمر بودلہ کی عدالت میں گارڈن ٹاؤن کی خاتون گل زریں اپنی والدہ شہناز کے ہمراہ پیش ہوئی ۔عدالت میں گل زرین نے ڈاکٹر حمزہ کاظمی اور دیگر چھ افراد کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی۔متاثرہ خاتون کا کہنا تھا وہ ڈاکٹر حمزہ کاظمی کے گھر کام کرتی تھی ۔ملزمان نے اسے اغوا کیا بعد میں خود ہی جرم سے بچنے اکتالیس لاکھ روپے چوری کا جھوٹا الزام لگا کر تھانہ گارڈن ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس اہلکاروں نے بغیر لیڈیز کانسٹیبل کے دو روز تک تھانے میں بند رکھا ۔پولیس اہلکار اس کے ساتھ مبینہ طور پر نازیبا حرکات کرتے رہے۔ والدہ نے سیشن عدالت سے بیلف مقرر کراکر رہائی دلوائی ۔عدالت سے استدعا ملزمان کے خلاف پرچہ دیا جائے۔عدالت نے مدثرچودھری ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد متعلقہ ایس پی سے 17 جون کو رپورٹ طلب کرلی۔