پنجاب لینڈ ریوینیو اتھارٹی کرپشن کیس، گواہیاں11 اگست کو ہوں گی

Punjab land revenue authority corruption case adjourned till August 11, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:  پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی میں خرد برد کے مقدمہ میں اینٹی کرپشن کورٹ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی ارم شہزادی سمیت دیگر ملزموں کے خلاف گواہوں کو شہادت قلمبند کرانے کیلیے طلب کر لیا اور مزید سماعت 11 اگست تک ملتوی کر دی۔
 
اینٹی کرپشن کورٹ کے جج خالد محمود بھٹی نے سماعت کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی ارم شہزادی اور دیگر ملزمان حاضری کیلئے پیش ہوئے عدالت نے ارم شہزادی اور دیگر کیخلاف پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت کیلیے طلب کر لیا اور مزید سماعت 11 اگست تک ملتوی کر دی۔ ارم شہزادی اور دیگر کی بریت کی درخواستیں خارج ہو چکی ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارم شہزادی ٫ حافظ نوید٫ نوید بشیر،وقار احمد ، ساجد احمد, فضل منیب سمیت سولہ ملزمان پیش ہوئے

ملزمان کیخلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے چالان جمع کرا رکھا ہے۔ ارم شہزادی اور دیگر ملزمان پر اراضی ریکارڈ سینٹر مریدکے میں خرد برد کا الزام ہے۔ چالان کے مطابق ارم شہزادی اور دیگر ملزمان نے لاکھوں روپے کی خرد برد کی۔ ارم شہزادی سمیت دیگر کی ضمانت منظور ہو چکی ہے