عمران یونس: قومی اسمبلی میں حاضری سے متعلق قوانین اب پنجاب اسمبلی میں بھی رائج ہوں گے، پنجاب اسمبلی ایڈوائزری کمیٹی نے منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی انتظامیہ نے حاضری لگا کر رفوچکر ہونے اور ٹی اے ڈ ی اے حاصل کرنے والے اراکین کے لیےحل نکال لیا۔ رانا ارشد نے سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ قومی اسمبلی میں حاضری سے متعلق قوانین پنجاب اسمبلی میں بھی رائج ہوں گے۔
علاوہ ازیں اس فیصلے پرحکومت اور اپوزیشن اراکین متفق ہیں۔ رانا ارشد کے مطابق اب حاضری لگا کر ایوان میں بیٹھنے والے کو ہی ٹی اے ڈی اے دیا جائے گا۔ اس فیصلے سے حکومت کے کروڑوں روپے ضائع یونے سے بچ جائیں گے۔