ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہٰی کو بڑاجھٹکا لگ گیا

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہٰی کو بڑاجھٹکا لگ گیا
کیپشن: pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:محکمہ خزانہ نے وزیراعلی کے لیے رینٹ پر جہاز لینے کی سمری پہ اعتراض لگا دیا۔

 محکمہ خزانہ نے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے لیے کرائے پر جہاز لینے کے لیے محکمہ قانون سے رائے مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے اس بارے میں پیپرا رولز مانگ لیے ہیں۔محکمہ خزانہ نے ڈائریکٹ رینٹ پر جہاز لینے کیلئے فنڈز جاری نہیں کیے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ اس بات کا جائزہ لے گا کہ کرائے پر جہاز لینے کیلئے قانون میں گنجائش ہے یا نہیں، پیپرا رولز کا جائزہ لینے کے بعد فنڈز کے اجراء کا فیصلہ کیا جائے گا۔