(ویب ڈیسک)راوی روڈ کے علاقے میں تیرہ سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ملزم پولیس نے گرتا کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق انھیں اطلاع موصول ہوئی کہ ہوٹل پر مزدوری کرنے والے تیرہ سالہ بچے کے ساتھ ملزم نے بدفعلی کی ہے جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اللہ یار کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکا ملزم کے ہوٹل پر ہی کام کرتا تھا ۔ملزم اللہ نے ہوٹل میں بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو حراست میں لیکر کاروائی شروع کردی گئی ہے۔