ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، ایمرجنسی نافذ

Tornadoes demolished the American
کیپشن: Tornadoes in US
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکہ کی 6 ریاستوں میں 30 سے زائد طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی۔ مختلف حادثات میں 84 افراد ہلاک اور لاکھوں بجلی سے محروم ہوگئے۔ حکومت نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

امریکہ کی وسطی ریاستوں میں درجنوں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی۔ سکول بچے نہ ہسپتال، شاپنگ مالز اور تفریحی مقامات بھی تباہ ہوگئے۔ انفرا اسٹرکچر کو بھاری نقصان سمیت لاکھوں افراد بجلی سے محروم جبکہ سو سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ کینٹکی، ایلےنوئے، مسی سپی، آرکنساس، ٹینیسی اور مِیزوری میں آنے والے طوفان نے 200 میل تک اپنے راستے میں ہر چیز کو تباہ ع برباد کر دیا۔ ایلے نوئے کے شہر ایڈورڈز وِلے میں ایمازون کا ویئر ہاؤس منہدم ہونے سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ 

طوفان کے سبب سب سے زیادہ نقصان کینٹکی میں ہوا، جہاں درجنوں افراد بےرحم ہواؤں کی بھینٹ چڑھ گئے۔ مے فیلڈ میں موم بتیوں کی ایک فیکٹری بگولوں کی زد میں آگئی۔ فیکٹری میں کم و بیش 110 افراد موجود تھے۔ ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،کینٹکی کے گورنر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اتنی تباہی کبھی نہیں دیکھی۔
امریکی صدر نے طوفانی بگولوں سے ہلاکتوں اور نقصان پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکی تاریخ کے بدترین طوفان سے ہونے والی تباہی ناقابل یقین ہے، ماحولیاتی تبدیلی نے موسم کو شدید تر بنا دیا ہے اور متاثرین کی مدد کیلئے ہرممکن اقدام کریں گے۔