ویب ڈیسک: وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا میں توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے، ایتھوپیا کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
گوہر اعجاز نے ایتھوپیا کے نئے سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایتھوپیا کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ ایتھوپیا میں توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے، ایتھوپیا میں زراعت کا حصہ 35 فیصد ہے۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ ایس آئی ایف سی پاکستان میں زراعت کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے، زراعت کی پیداوار کو بڑھا کر ملکی جی ڈی پی میں 10 فیصد اضافہ کرنا چاہتے ہیں،
پاکستان سالانہ 10 ارب ڈالرز کی غذائی اجناس درآمد کر رہا ہے، ایتھوپیا کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کی ضرورت ہے، تاجر برادری کے تعاون سے دو طرفہ تجارت کو بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خسارے میں جانیوالے سرکاری اداروں کی حالت بہتر کر رہے ہیں، پاکستان کو متبادل توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔