( جمال الدین جمالی ) شادمان میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس، فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا تھا پندرہ کلو آٹے کا تھیلہ کل سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔
اجلاس میں پاکستان فلو ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور فلور ملز مالکان شریک ہوئے اور آٹے کے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا احمد نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آٹے کے بحران سے نمٹنے کیلئے ڈی سی افس کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے اور آٹے کے بحران پر قابو پانے کے عزم کا اظہار کیا۔
عاصم رضا کا کہنا تھا پندرہ کلو آٹے کا تھیلہ کل سے مارکیٹ میں عوام کیلئے دستیاب ہوگا۔ قیمتوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا بیس کلو آٹے کے تھیلے کی ریٹیل پرائس 860 میں دستیابی ممکن بنائی جائے گی جبکہ ایکس مل بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 837 ہوگی۔
ان کہنا تھا ملک میں گندم کی قلت ہے، حکومت بیرون ملک سے گندم امپورٹ کررہی ہے۔ فلورملز کو گندم کم مل رہی تھی جس سے بحران پیدا ہوا۔ لاہور میں ملز کو ایک لاکھ 28 ہزار تھیلے گندم مل رہی ہے جبکہ لاہور کی ضرورت 2لاکھ 30 ہزار تھیلے ہے۔