ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیشگوئی

Weather forcast,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آج رات موسم کی صورتحال ، ملک کے بیشتر  علا قوں میں  موسم خشک  اور گرم رہے گا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد میں موسم خشک  اور گرم  رہے گا تاہم شام یا رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کےبیشتر  اضلاع میں دن میں موسم خشک اور گرم  جبکہ شام یا رات  کے دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، کرم اورخیبر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

پنجاب، بلوچستان کےبیشتر  اضلاع میں   موسم خشک اور گرم  رہے گا، سندھ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی  موسم خشک  رہے گا۔