ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی میں کورونا کا خطرہ منڈلانے لگا، مزید کیسز سامنے آگئے

 پنجاب اسمبلی میں کورونا کا خطرہ منڈلانے لگا، مزید کیسز سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران پر کورونا کا خوف بدستور قائم ہے ، اسمبلی سیکرٹریٹ میں کورونا کے مزید کسیز سامنے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران اور ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے ہیں ۔ سو سے زائد ملازمین کی رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی جبکہ جن کی رپورٹس موصول ہوئیں، ان میں سے کورونا کے مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد اب تک چھ سے زائد ہو چکی ہے ۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ملازمین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 دوسری جانب کورونا  کی تصدیق کے لئے کئے جانے والے ٹیسٹ میں شکوک پائے گئے ہیں، سرکاری  ٹیسٹ  میں  کورونا میں مبتلا ہونے والے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو نجی لیبارٹری نے کلیئر کردیا۔ دوست مزاری اور پنجاب اسمبلی کے تین ملازمین میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دوست مزاری کا کہنا ہے کہ نجی لیب سے کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آگیا ہے۔

خیال رہے   پنجاب میں کورونا وائرس کے 475 نئے کیس، تعداد  11482 ہو گئی، لاہور میں مزید 262شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق،شہرمیں مصدقہ مریضوں کی تعداد5452ہوگئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے مطابق شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 262 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔لاہور میں 5452 کورونا کے مصدقہ مریض ہیں۔

کوروناوائرس کے باعث پنجاب میں 197 جبکہ لاہور میں 69 اموات ہوچکی ہیں۔کورونا میں مبتلا 323 افراد صحت یاب ہو چکے،اب تک 1 لاکھ 30 ہزار 546 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرنے عوام سےاپیل کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں،کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔

علاوہ ازیں   پنجاب  حکومت نےکورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر  لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں تین دن جمعہ،ہفتہ اور اتوار کو پورے پنجاب میں لاک ڈاؤن ہوگا جبکہ چار دن پیر،منگل، بدھ اور جمعرات کو لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer