ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے سیشن ججز کی سنیارٹی لسٹ از سر نو مرتب

Judges
کیپشن: Judges
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) احتساب عدالت کے جج جوادالحسن کی ریٹائرمنٹ کا معاملہ، صوبہ بھر کے سیشن ججز کی سنیارٹی لسٹ از سر نو مرتب کرلی گئی، 11 سینئر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سنیارٹی برقرار، رجسٹرار ہائیکورٹ، سیشن جج لاہور سمیت 124 سیشن ججز کی سنیارٹی میں 1 درجہ اضافہ ہوا۔

نئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق جج اینٹی کرپشن کورٹ لاہور راجہ محمد ارشد کا سنیارٹی میں پہلا نمبر ،جج اینٹی کرپشن کورٹ راولپنڈی محمد مسرور زمان کا دوسرا،سیشن جج حبیب اللہ عامر کا تیسرا ، سیشن جج ہمایوں امتیاز کا چوتھا ،،سیشن جج مس عظمی اختر چغتائی کا 5 واں نمبر برقرار ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسعود ارشد کاچھٹانمبر،سیشن جج رانا مسعود اختر کا 7 واں، چودھری عبدالرشید عابد کا 8 واں، شیخ خالد بشیر کا 9 واں، شفقت علی کا 10 واں اورامیر محمد خان کا 11 واں نمبر برقرار ہے جبکہ رجسٹرار ہائیکورٹ عرفان احمد سعید کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوا جس پر وہ 12 ویں نمبر پر آگئے۔جج لیبر کورٹ لاہور تنویر اکبر کی سنیارٹی میں بھی ایک درجہ اضافہ ، 15 ویں نمبر پر آگئے۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سجاد حسین سندھڑ کی سنیارٹی میں بھی ایک درجہ اضافہ ہوا ہے اور وہ سنیارٹی میں 19 ویں نمبر پر آگئے۔جج لیبر کورٹ لاہور محمد اعظم سرویا کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ، 24 ویں نمبر پر آگئے ،پرنسپل سٹاف آفیسر ٹو چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد یار ولانہ کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوااوروہ 25 ویں نمبر پر آگئے۔

Sughra Afzal

Content Writer