ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا سب کیمپس یونیورسٹی آف جھنگ کے حوالے

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا سب کیمپس یونیورسٹی آف جھنگ کے حوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی مخالفت کے باوجود جھنگ کا سب کیمپس یونیورسٹی آف جھنگ کے حوالے کرنے کا فیصلہ، سمری منظوری کے لئے وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دی گئی۔
پنجاب میں سرکاری جامعات کے سب کیمپسز کے لئے نئے رولز وضع کئے جارہے ہیں، جس کے تحت متعلقہ ڈویژن سے باہر سب کیمپس بنانے کی اجازت نہیں ہو گی، اسی کے پیش نظر محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا جھنگ میں موجود سب کیمپس یونیورسٹی آف جھنگ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن کے اعلی حکام کا موقف ہے کہ اتنی دور سے سب کیمپس آپریٹ کرنے سے انتظامی اور مالی مسائل موجود رہیں گے، اس لئے مذکورہ سب کیمپس یونیورسٹی آف جھنگ کے زیر انتظام ملحقہ کالج کے طور پر چلایا جائے گا۔ ان تجاویز پر مبنی سمری وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer