لاہور میں ڈاکو راج برقرار، پولیس خاموش تماشائی

لاہور میں ڈاکو راج برقرار، پولیس خاموش تماشائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام ) لاہور میں ڈاکو دندنانے لگے، شہر میں ڈکیتیوں کی وارداتیں جاری ہیں جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

شہر میں پولیس ڈاکووں کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔ پے در پے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں ۔ سٹی42 کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری فیاض اپنی اہلیہ کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا ہے کہ اسی دوران ڈاکو انہیں گن پوائنٹ پر روک لیتے ہیں اور لوٹ مار شروع کر دیتے ہیں،  موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نےماسک پہن رکھے ہیں ، ڈاکو لاکھوں مالیت کے زیورات اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ شہری فیاض کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کےساتھ شادی کی تقریب میں جا رہا تھا دوسری جانب سی سی ٹی وی کے باوجود پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی۔

دوسری جانب رائیونڈ کےعلاقے میں ڈکیتی اور چور کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی، متعدد وارداتوں میں ملوث نجی کمپنی کےگارڈز کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کےمطابق وارداتوں میں ملوث سات رکنی چورگینگ کے چار ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں لطیف،عمر،ذوالفقار اور احمد شامل ہیں جو کہ نجی سکیورٹی کمپنی کے سکیورٹی گارڈز تھے.

ملزمان فیکٹریوں میں بطور سیکورٹی گارڈ ڈیوٹی کرتے تھے اور دوران ڈیوٹی اکھٹےہوکرچوری کی وارداتوں کو پلان کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضےسے ناجائز اسلحہ،چوری شدہ موٹرسائیکلز،چنگ چی رکشہ اور الیکٹرانک سامان برآمد ہوا، برآمد ہونے والے سامان کی مالیت 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے، ملزمان نے رائیونڈ کےعلاقے میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کےحوالےکر دیا گیا جبکہ انکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔