(24 نیوز): مولانا فضل الرحمن کی بیٹی لکی مروت کے بیگوخیل خاندان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، تقریب ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کے گائوں عبدالخیل میں منائی گئی ۔
دلہا آفاق جان کا خاندان پہلے سے مولانا فضل الرحمن کے خاندان سے رشتہ داری رکھتا ہے۔دلہے کا خاندان فلور ملز اور بزنس سے وابستہ ہے ۔مولانا فضل الرحمن بیٹی کی شادی پہ خوش ہیں لیکن شادی کی تقریبات محدود اور نہایت سادگی سے منائی جا رہی ہیں۔ کھانے میں گوشت روسٹ، چاول بریانی، حلوہ ،سبزی شامل ہیں۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔