معروف ٹک ٹاکر گرفتار

معروف ٹک ٹاکر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) دنیا بھر میں سماجی روابط کی ویب سائٹس اور ویڈیو شیئرنگ ایپس نئی نسل اور شہرت کے دلدادہ افراد کی من پسند مصروفیت بن چکی ہے، لوگ عام سماجی رابطوں کے بجائے سوشل میڈیا رابطوں کو ترجیح دیتے نظر آتے ہیں۔جہاں سوشل میڈیا سماج پر مثبت اثر ڈال رہا ہے تو اسی سوشل میڈیا کے معاشرے پر منفی اثرات بھی پڑرہے ہیں۔

پاکستان میں بھی ٹک ٹاک کا استعمال کافی مقبول ہوتا جارہا ہے، نوجوان اپنی ویڈیوز بناکر پوسٹ کر رہے ہیں، لیکن یہ نوجوان ٹک ٹاکر مختلف سیاسی پارٹیز سے بھی ہمدردی رکھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ آج مریم نواز کی نیب میں پیشی کے دوران پولیس اور کارکنوں میں تصادم کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس نے پتھراؤ کرنے پر متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا تو وہیں سجاد بٹ نامی ٹک ٹاکر کو نیب آفس کے باہر سے دھر لیا۔

ٹک ٹاکر سجاد بٹ نے لیگی کارکنان ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ شیر جوانوں نے سجاد بٹ پر خوب ہاتھ صاف کیے اور پولیس وین میں بیٹھا کر تھانے منتقل کردیا۔