کرایہ داروں کا مکان مالک خاتون،بیٹے پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل

 کرایہ داروں کا مالکان پر تشدد
کیپشن: TORTURE CCTV
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)اقبال ٹاؤن میں کرایہ داروں کا مالکان پر تشدد،کرایہ مانگنے پر مسلح افراد نے خاتون اور اسکے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں تقریباً معطل ہوکررہ چکی ہیں جس کی وجہ سے ڈیلی ویجز اور دیہاڑی دار طبقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہے، محکمہ ہیلتھ نےاب لاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کی تجاویز دی،محکمہ صحت کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے آٹھ اضلاع میں جاری جزوی لاک ڈاؤن کو مزید وسیع کرنے کی سفارشات پیش کی گئیں۔

دوسری جانب سے غیرمقامی افراد کی مالی حالت کمزور ہونے سے گھریلو حالات نامساعد ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں رہنے پر اکثر لڑائی کے واقعات ہورہے ہیں،اقبال ٹاؤن میں کرایہ داروں کا مالکان پر تشدد کردیا،کرایہ مانگنے پر مسلح افراد نے خاتون اوربیٹے کوتشدد کا نشانہ بنایا،کرایہ داروں کی مالکان پر تشدد کی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی۔

اقبال ٹاؤن میں کرایہ مانگنے پر مسلح افراد نے بیوہ خاتون اور اسکے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا ،مسلح افراد دفتر میں گھس کر بیٹے اور خاتون پر تشدد کرتے رہے، واقعہ کی سی سی ٹی وی میں ملزمان کو ماں بیٹے کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔متاثرہ خاتون عاصمہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت ہو نے کے باوجود پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی۔خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم خورشید نے کچھ عرصہ قبل تین دوکانیں کرائے پر لیں،ملزمان نہ کرایہ دیتے ہیں نہ ہی دوکانیں خالی کرتے ہیں۔متاثرہ خاتون نے پولیس حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ کورونا کے دوران خواتین پر تشدد کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، تشدد کے 57 فیصد واقعات پنجاب، 27 فیصد سندھ، 8 فیصد خیبر پختوانخوا، 2 فیصد بلوچستان جبکہ 6 فیصد گلگت بلتستان میں رپورٹ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق سال2020ء کے دوران جنوری سے دسمبر تک پچیس اضلاع میں کل 2297 عورتوں پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

کورونا کے دوران تشدد کے واقعات کو رپورٹ کروانے کا رجحان بہت کم تھا، یہ تعداد حیران کن ہے، جن مہینوں میں کورونا عروج پر تھا تشدد کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer