لاہورشہر سموگ سے آفت زدہ علاقہ قرار

Smog Emergency
کیپشن: Smog Emergency
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:صوبے بھر میں سموگ کی وجہ بننے والی والی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نےسموگ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ،نوٹیفکیشن میں سمو کے تدارک کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی تذکرہ کیا گیا ۔اسکولوں کو دھوئیں کے اخراج کو کم کرنے کے لیے بسیں خریدنے پر پابند کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنرز سموگ کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں گے،فصلوں کی باقیات کو جلانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی:،فصلوں کو جلانے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی -

ڈی سی کو ذاتی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں اور صنعتوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی ،ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے گا، تجاوزات اور رانگ پارکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی ، سموگ ایڈوائزری متعلقہ محکموں کے ذریعہ جاری کی جائے گی۔

سموگ کو کنرول کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ ، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں کرائسس روم قائم کیا جائے گا۔،کالا دھواں چھوڑنے والی صنعتوں کو بند کیا جائے گا۔