ویب ڈیسک: آج پیر کے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت برقرار رہی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے برقرار ہے جبکہ دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے پر برقرار ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔