ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں بجلی کا بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟ وزیر توانائی نے بتادیا

پاکستان میں بجلی کا بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟ وزیر توانائی نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ گزشتہ رات 11 بج کر 41 منٹ پر گڈو پاور پلانٹ میں فالٹ آیا،  فالٹ نے ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ کی اور جس کی وجہ سے ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں سسٹم کی فریکوینسی 50 سے صفر پر آگئی اور فریکوینسی ڈاؤن ہونے کی وجہ سے تمام پاور ہاؤس بند ہو گئے جس کی وجہ سے ملک اندھیرے میں ڈوب گیا۔

وزیر توانا ئی عمر ایوب نے ملک میں گزشتہ رات ہونے والے بریک ڈاﺅن سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے آپ کے گھر کے فیوز ہوتے ہیں ،اوورلوڈنگ ہوتی ہے تو وہ فیوز اڑ جاتاہے یا بریکر گر جاتاہے ، یہ وہی سسٹم ہوا، پورے ملک میں10 ہزار 302 میگا واٹ چل رہے تھے جو ایک دم آؤٹ ہو گئے ۔

ان کا کہناتھا کہ گزشتہ رات ہونے والے بریک ڈاﺅن کا فالٹ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے کیونکہ گڈو کے ارد گرد علاقوں میں بہت زیادہ دھند تھی ، کچھ نظر نہیں آ رہا تھا اور 500 کی وی کی لائن میں کوئی فالٹ دھند میں دکھائی نہیں دے رہا ، دھند کم ہونے پر تحقیقات کی جائیں گی کہ فالٹ کہاں پر آیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو ٹرانسمیشن پر کوئی خاطرہ خواہ کام نہیں ہوا تھا، ہم نے 49 ارب روپے ٹرانسمیشن پر لگائے ہیں،گڈو کے پاور پلانٹ میں ابھی تک کوئی فالٹ سامنے نہیں آسکا ہے ۔

وزیر توانا ئی نے کہا کہ تربیلا کو ہم نے دو بار سٹارٹ کیا اور وہ سنک ہو گیا ، شمال سے بجلی فراہم کرنا شروع کردی ہے ، لاہور کے اردگرد علاقوں میں بجلی آ چکی ہے ، فیصل آباد کے آدھے شہر میں بجلی آ چکی ہے جبکہ کراچی میں چار سو میگا واٹ کی سپلائی شرو ع کر دی گئی ہے ، مزید چند گھنٹوں میں پورا سسٹم آن لائن آجائے گا ۔

عمر ایوب نے کہا کہ ایسے واقعات دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ہو جاتے ہیں ، 2013 سے لے کر اس کے دوران اس طرح کے 8 واقعات ہوئے تھے ، ہم سسٹم کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔

Sughra Afzal

Content Writer