ویب ڈیسک: لاہور کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق رائیونڈ بائی پاس کے قریب سے 75 سالہ بزرگ شہری کی لاش برآمد ہوئی، 75 سالہ بزرگ شہری کی شناخت صدیق کے نام سے ہوئی۔ جبکہ شادمان کے علاقہ میں 55 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا شناخت نہ ہو سکی۔
ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد دونوں لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیں۔