مسجد کی سیڑھیوں پر رقص کرنے پر سوشل میڈیا سٹار گرفتار

مسجد کی سیڑھیوں پر رقص کرنے پر سوشل میڈیا سٹار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اپنی مقبولیت میں اضافے کے لئے سوشل میڈیا پر لوگ مختلف انداز اپنا کردیکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی بھرپور کوشش کرتے نظر آتے ہیں، مقدس مقامات کا ادب و احترام نظرانداز کرتے مزارات، مساجد میں رقص کی ویڈیوز اور ایسی نامناسب تصاویر بناتے ہیں جو ان لوگوں کے کردار کی عکاسی کرتا ہے، ایسے کاموں میں بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے جیسا ایک نوجوان کے ساتھ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی لت میں پڑے نوجوان اپنی زندگی کا تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور ایسی خطرناک ویڈیوز اور تصاویر بناتے ہیں کہ ان کو جان سے ہاتھ بھی دھونا پڑتا ہے، ویؑڈیوز یا تصاویر کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے چکر میں موت کی وادی میں پہنچے جاتے ہیں اور کبھی پولیس کی گرفت میں آجاتے ہیں، جیسا کہ بنگلہ دیش میں ہوا۔

بنگلہ دیش میں پولیس نے ڈھاکہ کے مشرقی علاقے کومیلہ کی ایک مسجد کی سیڑھیوں پر ایک خاتون کے ساتھ رقص کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے،20 سالہ یاسین نامی سوشل میڈیا سٹار کو مسجد میں رقص کرنے، اس کی ویڈیو بنانے، اداکاری کرنے اور پھر اسے سوشل میڈیا پر نشر کرنے جیسے الزامات کا سامنا ہے، اس نوجوان کو مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا ہو سکتی ہے،پولیس کے مطابق خاتون ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

یادرہے یاسین کے ''لائکی ،، پر نو لاکھ 40 ہزار فالوورز ہیں تاہم لوگوں کے مذہبی جذبات مشتعل کرنے پر اس کا اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer