اولمپکس میں ناقص کارکردگی ،حکومت حرکت میں آگئی

Olyampics
کیپشن: Olyampics
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) اولمپکس میں پاکستان کی ایک مرتبہ پھر ناقص کارکردگی حکومت حرکت میں آگئی۔

ٹوکیو اولمپکس پاکستانی دستے کی خالی ہاتھ واپسی پر آئندہ ہفتے اسلام آباد میِں کھیلوں کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا گیا، اجلاس میں اولمپکس میں ناقص کارکردگی کے ساتھ مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا،اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر عہدیداروں کی من مانیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں پی او اے عہدیداروں کی پاکستان سپورٹس بورڈ اور حکومت کے خلاف بیان بازی کا بھی جائزہ لینے کیساتھ ساتھ  پی او اے کے معاملات پر تفصیلی غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا اور اولمپکس میڈل حاصل کرنے کی صلاحیت رکھنے والی کھیلوں پر خصوصی توجہ دینے کی حکمت عملی بنائی جائے گی، مستقبل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر چھ سے آٹھ کھیلوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔

کھیلوں میں ہاکی، اتھلیٹکس، ویٹ لفٹنگ، والی بال، ریسلنگ کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔شارٹ لسٹ کھیلوں کی فیڈریشنز اور کھلاڑیوں کو خصوصی فنڈز دییے جائیں گے جبکہ شارٹ لسٹ کھیلوں کو مستقبل کے ٹارگٹس بھی دئیے جائیں گے

Sughra Afzal

Content Writer