ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کو 12 اکتوبر سے وارمرز دیئے جائیں گے

لاہور پولیس کو 12 اکتوبر سے وارمرز دیئے جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قلعہ گجرسنگھ (عابد چودھری) لاہور پولیس کے تمام یونٹس میں وارمرز کی تقسیم کا شیڈول جاری کر دیا گیا، پولیس لائنز سے بارہ اکتوبر سے مرحلہ وار وارمرز دیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے افسران و اہلکاروں کو موسمی تبدیلی کے پیش نظر وارمرز دیئے جائیں گے جس کا ایس پی ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے شیڈول جاری کر دیا گیا۔سول لائنز ڈویژن میں بارہ سے تیرہ، کینٹ ڈویژن میں 14 سے پندرہ اکتوبر کو وارمرز تقسیم ہونگے، سٹی ڈویژن میں سولہ سے 16 جبکہ صدر ڈویژن میں 19 سے 20 تک تقسیم ہونگے، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 21 سے بائیس اور ماڈل ٹاؤن میں 23سے چوبیس تاریخ تک تقسیم ہونگے۔ پولیس لائنز کے عملے میں 26 سے 27 اکتوبر کو وارمرز تقسیم کئے جائیں گے دیگر یونٹس میں مرحلہ وار 14 نومبر تک وارمرز تقسیم کیے جائیں گے۔

ایس پی ہیڈ کوارٹرز کا کہنا ہے کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کے لئے پولیس کارڈ لانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سی سی پی او نے  پولیس میں سزا کا فرسودہ نظام ختم کرنے کیلئے  آئی جی پنجاب کو پولیس میں کورٹ مارشل قانون نافذ کرانے کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس میں بہترین ڈسپلن اورمؤثر سروس ڈلیوری کیلئے سخت سے سخت قوانین بنانا ہوں گے,موجودہ قوانین کے تحت سزائیں دینے سے کوئی بہتری نہیں آرہی، کورٹ مارشل متعارف کرانے کا مقصد غفلت اور کوتاہی پر کوئی اہلکار وافسر دوبارہ نوکری پربحال نہ ہو سکے، موجودہ قوانین کے تحت سخت سے سخت سزاؤں کے باوجود اہلکار و افسر محکمے کا حصہ ہیں، پولیس میں نوکری سے نکالے جانے پراہلکار دوبارہ سول کورٹس، سروس ٹربیونل و دیگر طریقوں سے واپس آجاتے ہیں، اس لیے کورٹ مارشل کا قانون لانے کے لیے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔

Sughra Afzal

Content Writer