کوشش ہوگی پاکستان اور بھارت کا فائنل نہ ہو: انگلش کپتان

T20 World Cup
کیپشن: T20 World Cup
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے ہم یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل بھارت اور پاکستان کے درمیان نہ ہو۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایڈیلیڈ میں کل مدمقابل ہوں گی۔

دنیا بھر میں بسنے والے کرکٹ شائقین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو دیکھنے کے خواہشمند ہیں اور پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیف لاسن نے تو یہ بھی کہہ دیا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں پہنچتی ہیں تو آسٹریلیا کو دو گراؤنڈز کا انتظام کرنا پڑے گا۔

  انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں مدمقابل نہ ہوں۔جوز بٹلر کا کہنا تھا ہم یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ 2007 والی صورتحال دوبارہ نہ آئے اور فائنل ٹرافی کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پنجا آزمائی نہ کر رہی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انگلش کپتان کا کہنا تھا بھارتی ٹیم کافی عرصے سے مستقل مزاجی کے ساتھ اچھا پرفارمنس دے رہی ہے، بھارت کے کپتان کئی اچھے اور ٹیلنٹڈ کھلاڑی موجود ہیں اور سیمی فائنل میں آپ توقع کرتے ہیں کہ آپ کا مقابلہ ایک تگڑی ٹیم سے ہو گا اور بلا شبہ بھارت ایک بہترین ٹیم ہے